لاہور(نامہ نگار ) شفیق آباد کا رہائشی 3 بچوں کا باپ سید سلیمان نقوی سرکاری ٹی وی چینل میں ایسویٹ انجینئر تھا۔اس کی چند روز قبل اپنے دوست عاصم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی۔گزشتہ روز سلیمان ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا کہ باغ منشی لدھا کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پراندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ کی زد میں آکرسلیمان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ہیں۔ مقتول کے بھائی سید محسن شاہ نے اس کے دوست عاصم اور اس کے ساتھی پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔