پی ٹی آئی فرانس کے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ کا عبدالعلیم خان کو صوبائی وزیربلدیات بننے پر مبارکباد

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عبدالعلیم خان ایم پی اے کو سینئر صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ان کی پارٹی خدمات کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ وہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے جانثار ساتھی اور پارٹی کا قیمتی سرمایہ و اثاثہ ہیں۔ صوبائی کابینہ میں ان کی شمولیت نہ صرف پارٹی کیلئے خوش آئند ہے بلکہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی یہ بڑی اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کرونا وائرس پر بھی سیاست چمکا رہی ہیں حالانکہ یہ وقت قومی اتحاد کا ہے۔

ای پیپر دی نیشن