راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول راولپنڈی میں قائم احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیااور غریب اور مستحق افراد میں میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیاڈی سی نے کہا کہ راولپنڈی میں قائم 26احساس کفالت سنٹرز میں 12,000روپے کی مالی معاونت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے کورونا وائرس کے تدارک کیلئے لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہوا جس کی مالی امداد کیلئے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے اشتراک سے غریب اور نادار افراد میں مالی امداد کی رقوم کی منتقلی احسن طریقے سے سر انجام دی جارہی ہے ۔
لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہواہے،ڈپٹی کمشنر
Apr 19, 2020