شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ کرونا ایک عالمی وباء ہے جس سے نمٹنے کیلئے ملک کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کرونا پر سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ اس مشکل کی گھڑی میں غریب نادار عوام کی خدمت کریں اس سے اللہ تعالیٰ بھی راضی ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کیا عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کا ہے ۔