کرونا کے خطرات سے لڑنے کیلئے ن لیگ مسیحاؤں کیساتھ کھڑی ہے: خضر حسین مزاری

جام پور( نمائندہ خصوصی )عالمی وباء کرونا وائرس کے خدشات وخطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسلم لیگ ن قوم کے مسیحاؤں ڈاکٹرز ، سیکورٹی اداروں، پولیس ریسکیو اداروں کے ساتھ کھڑی ہے حکومت کی طرف سے حفاظتی آلات فراہم نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے مسلم لیگ ن قوم کے شانہ بشانہ ہے متاثرین غریبوں، خواتین ودیہاڑی دار کو ریلیف فراہم کیا جائے عوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان خیالات کا اظہار ڈویثرنل نائب صدر مسلم لیگ ن سردار خضر حسین خان مزاری نے صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہبازشریف کی طرف سے ضلعی ہیڈکوارٹر وتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز وپیرامیڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس ماسک دستانے سینٹائزر ودیگر سامان دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔

ای پیپر دی نیشن