کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاون کا 28ویں روز بھی جاری رہا،پولیس کی جانب سے لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کے لیے مختلف شاہراہوں پر ناکے لگادئیے ،شہر کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس کی جانب سے حفاظتی اقدامات جاری ہیں ،پولیس نے 23 مارچ سے 17 اپریل تک دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن میں آگئی ، لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کراچی پولیس تفصیل جاری کردی ،پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1432 مقدمات درج کیے۔ خلاف ورزی کرنے والے 4132 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ شہر میں تمام مارکیٹیں کاروباری مراکز اسکول کالج اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے ،شہر میں میڈیکل اسٹور کریانہ ، سپر اسٹوز دودھ کی دوکان اور بیکری شام پانچ بجے تک کھلی رہینگی سندھ حکومت کے نئے حکمنامے کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 8 تک مکمل لاک ڈوان رہے کا ،حکومت کی جانب سے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
شہر میں ناکے، چیکنگ، 4132 گرفتاریاں
Apr 19, 2020