کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ،سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کوئی بھی مسائل کا حل بیٹھ کر سنجیدگی سے نکالا جاسکتا ہے ،مشاورت اورعلمائے کرام کی رائے کے بغیر مساجدوں پرپابندی لگانے والے یہودوں،نصاریٰ کے ایجنڈ ہیں۔رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں عوام کو مساجد اورعبادات سے دور نہیں رکھا جاسکتا۔احتیاطی تدابیر اپنا کر بھی انسان مساجد میں جاسکتا ہے۔محمدسلیم عطاری ایوان صدر میں علما و مشائخ کے مابین ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو قابل تحسین اورخوش آئند عمل قراردیا ۔