قمبرمیں پولیس مقابلہ ،سپاہی شہید ،ڈاکوفرارہوگئے


قمبر علی خان(نامہ نگار) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے بی سیکشن پولیس تھانے کی حدود گاؤں دریاء کے مستوئی میں مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ایک شخص لطیف عمرانی سے بزور اسلحہ موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین لی اور مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے ان کو زخمی کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس اطلاع پر پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور گاؤں صاحب خان لاشاری کے نزدیک ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا جس میں ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شبیر احمد بھٹی شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ بعد ازاں ڈاکوفرار ہونے میں کامیا ب ہوگئے جبکہ دوسری واردات سجاول جونیجو پولیس تھانے کی حدود میں واقع ہوئی جہاں موٹر وے روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے راہگیر امداد علی لغاری کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر 17 ہزار روپے نقد اور موٹر سائیکل چھین کر جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ اس سلسلے میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والیپولیس اہلکار شبیر احمد بھٹی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں حسن بھٹی میں ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی قمبر عمران قریشی اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران و اہلکاران اور دیہاتیوں و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور ان کو مقامی قبرستان میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...