ٹنڈوجام(نامہ نگار) الخدمت فاونڈشن کے صدر عبدالمجید انصاری ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عبدالحمید شیخ سرپرست اعلیٰ حماد علی بہادر کی نگرانی میں مستحق لوگوں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور رمضان پیکج کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے رمضان المبارک کے اندر کسی مستحق خاندان کو عبادات کرنے روزے رکھنے میں کو ئی مشکل درپیش نہ ہو الخدمت فاونڈیشن ٹنڈوجام کے صدر عبدالمجید انصاری کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کے اہم کارکن اوررکن جماعت حافظ طارق اقبال بھٹی شہیدکو خراج تحسین پیش کرنے لیے آج کی تمام سرگرمیاںہماری ان کے ایصال ثواب کے لیے ہیں انھوں نے لوگوں کی خدمت کرتے کرتے اپنی جان قربان کردی انھوں نے محروم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔