مری( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماء شفیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی وفات بڑا سانحہ ہے ۔ انکی وفات سے مری کے عوام ایک ہر دلعزیز لیڈ ر سے محروم ہو گئے۔ان کا کہنا تھا کہ راجہ اشفاق سرور کی خدمات کو مری کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم راجہ اشفا ق سرور کے خاندان کیساتھ ہیں۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں نذیر احمد عباسی‘جہانگیر احمد عباسی‘ آفاق احمد عباسی‘راجہ وقاص‘قدیر احمد عباسی‘آفتا ب احمد عباسی‘ اسرار احمد عباسی‘آفاق احمد عباسی( اکو یٹی)ا ور شکیل احمد عباسی نے مر حوم کے ورثاء سے اظہار تعز یت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے د ر جات بلند کرے اور انہیںجنت الفردوس میں جگہ دے۔