تاجر برادری کو بھوک سے مرتا نہیں دیکھ سکتے، ندیم عباس بخاری

Apr 19, 2020


گوجرخان(نامہ نگار)کرونا وائرس کے سبب طو یل لاک ڈاؤن کے بعد پیدا ہونے والی معاشی صور تحال کے حوالے سے تاجروں میں پائی جانے والی معاشی بے چینی خاتمہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت عملی اقدامات کرے حکومت اپنی پالیسی تبدیل کرے تاجر برادری کو بھوک سے مرتا نہیں دیکھ سکتے گوجرخان کی تاجر برادری کے مطالبات جائز ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویڑن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ کے ضلعی نائب صدر حاجی طیب قریشی مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ کے صدر احمد شاہ خان مسلم لیگ تحصیل گوجرخان کے سیکرٹری اطلاعات خان گلاب خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی تاجر برادری نے حکومت اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جو قابل ستائش ہے تاجر طبقہ نے ایک ماہ سے اپنا کاروبار بند کررکھا ہے جس سے سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا جس سے انکے خاندان میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے ان حالات کاتقاضا یہ ہے کہ حکومت کو چاہیے کے تاجروں کو اعتماد میں لیکر اتفاق رائے سے پالیسی بنائے تاکہ حکومتی پالیسی کو اپناتے ہوئے تاجر برادری مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنا کاروبار کرکے اپنے معاشی مسائل حل کرے۔

مزیدخبریں