کرونا مریضوں کیلئے 144 وینٹی لیٹرز: سندھ، وائرس سے لڑنیوالے افسروں، ملازمین کیلئے 50 لاکھ کا پیکج: پنجاب

Apr 19, 2020

اسلام آباد(چوہدری اعظم گِل)سپریم کورٹ میں کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں پنجاب سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان حکومتی اقدامات سے متعلق پیش رفت رپورٹس جمع کروا دیں ہیں پنجاب حکومت نے کرونا سے لڑنے والے افسران ملازمین کیلئے چالیس سے پچاس لاکھ پیکج کا اعلان کردیا پنجاب حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی دوکانیں جزوی طور پر کھول دی گئی ہیں ۔ہسپتال،میڈیکل سٹورز سمیت مختلف اداروں کو بھی جزوی کھولا گیا ہے،تاہم پنجاب حکومت کرونا سے تحفظ کیلئے عوام میں سماجی فاصلے کو یقینی بنا رہی ہے،ماسک،سینیٹائزرز سمیت دیگر حفاظتی طبی سامان ملک میں تیار کیا جارہا ہے۔236 ملین لاگت کا طبی سامان تیار ہوچکا ہے جبکہ 1038 ملین کا سامان تیار کیا جارہا ہے ۔بیت المال کمیٹیوں کے ذریعے 480 ملین روپے کا فنڈ بھی تقسیم کیا جائے گا،کرونا وبا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت طبی عملے کو اضافی الاونسز دیے جارہے ہیں کرونا کے خلاف لڑنے والے پنجاب حکومت کے گریڈ ایک سے 16 ملازمین کے لئے چالیس لاکھ کا شہدا پیکج رکھا گیا ہے۔ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے پچاس لاکھ کا شہدا پیکج رکھا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے تناظر میں تمام لوکل گورنمنٹس کو سینٹری ورکرز کو حفاظتی سماج مہیا کرنے سے متعلق ہدایات دے دی گئی ہیں۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے صوبے میں صرف 383 وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے144 وینٹی لیٹرز کو کرونا مریضوں کیلئے مختص کردیا گیا ،سندھ حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں 383 ورکنگ ونٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 144 ونٹی لیٹرز کرونا مریضوں کے لیے مختص کردیا گیا ہے صوبے میں کرونا کے تشویشناک مریض 21 ہے،جب کہ اب تک صوبہ میں 16 ہزار 920 لوگوں کا کرونا ٹیسٹ لیا گیا،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گی ہے کہ کراچی کی 11 یونیز کونسل کو کرونا مریضوں کی تعداد 86 سے بڑھ کر 234 ہونے پر سیل کیا گیا ،ان 11 یونیز کونسل کی آبادی چھ لاکھ چوہتر ہزار سے زیادہ ہے،کے پی کے حکومت کی پیش رفت رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے روک تھام کیلئے 24 گھنٹے نگرانی کا میکانزم تیار کیا گیا ہے، جبکہ کورنٹین سینٹرز میں بزرگ لوگوں کی زیادہ دیکھ بھال کی جاتی ہے،کورنٹین سینٹرز میں تمام تر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں ۔296 کورنٹین سینٹرز میں سے 103 کورنٹین سینٹرز کام کر رہے ہیں،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آر ایچ سی منگا کو ایمرجنسی سینٹر مقرر کیا گیا ہے 3700 کے قریب لوگوں میں میں کھانے کا سامان تقسیم کیا جا چکا ہے29380 دستانوں میں سے 8090 تقسیم کیے جا چکے ہیں۔اسی طرح38529ماسکوں سے37767ماسک تقسیم کئے جاچکے ہیں،23ہزارٹیسٹنگ کٹس میں سے تین ہزارپانچ سوکٹس تقسیم کی جاچکی ہیں۔

مزیدخبریں