برطانیہ کا پاکستان کیلئے پونے 27 لاکھ پائونڈ امداد کا اعلان

Apr 19, 2020

اسلام آباد+لندن (سپیشل رپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 26 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ اور ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جو قمیض شلوار اور واسکٹ میں ملبوس تھے اردو زبان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا دوست ہے اور ایک دوست کی مشکل وقت میں مدد کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستانی بھی اس وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایک لاکھ پاؤنڈ کی الگ امداد دینے کا اعلان کیا۔ یہ امداد پاکستان میں برطانوی ترقیاتی ادارہ DFID کی طرف سے دی جائے گی۔

مزیدخبریں