کوروناوائرس پھیلانے کی اطلاعات،ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو نتائج بھگتنے کی وارننگ دے دی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاو اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے لیکن چین اگر جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اس کے نتائج آنے چاہئیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی۔انہوں کا سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہوگئی یا جان بوجھ کر کی گئی سازش ہے ؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔

ای پیپر دی نیشن