الاسکا میں پانچ سالہ بچی کی کورونا کیخلاف مہم مشہور،کینیڈین وزیراعظم نے بھی سراہا

الاسکا میں پانچ سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی، کینیڈن وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی بچی کے اقدام کو سراہاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ماہرین سمیت مشہور شخصیات بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کر رہے ہیں لیکن ایک 5 سالہ بچی کی کورونا کے خلاف مہم مشہور ہوگئی ہے۔الاسکا کے علاقے فیئر بینک سے تعلق رکھنے والی نواانائٹ نامی 5 سالہ بچی اپنی ویڈیو میں دیکھنے والوں کو پیغام دے رہی ہے کہ معذرت کہ آپ کسی سے ملنے کے لیے باہر نہیں جاسکتے اور مجھے اس کا افسوس ہے، اسی لیے آپ کہیں نہ جائیں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں کیونکہ میں بہت سنجیدہ ہوں۔نوا نے اس حوالے سے بہت سی ویڈیو بنائی ہیں جو کورونا وبا سے بچنے کے متعلق ہیں اور اس میں وہ دیکھنے والوں سے بار بار ہاتھ دھونے اور اپنی ویڈیوز بار بار دیکھنے کا کہہ رہی ہے۔نووا کے والدین اپنی ننھی پری کی سمجھ بوجھ اور لوگوں کو گھروں تک رہنے کی مہم سے بہت خوش ہیں۔پانچ سالہ نووا پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہیں جس کی ویڈیو ز لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں جن میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی شامل ہیں جنہوں نے بچی کے اس اقدام کو بےحد سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...