رواں ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں نمایاں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے بعد قیمت 97 ہزار روپے فی تولہ تک کم ہو گئی۔ آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جے اے) کے مطابق رواں ہفتہ کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی کیونکہ عالمی منڈی میں سونے کی طلب اور قیمت میں اضافہ کی افواہوں کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دو تین دن کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوئی جس سے گزشتہ روز سونے کیی مقامی قیمت 97 ہزار روپے فی تولہ تک کم ہو گئی۔ اس طرح رواں ہفتہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔