امریکا اور اور برطانیہ اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے 16 چارٹرڈ فلائٹس شروع کریں گے

Apr 19, 2020 | 13:52

ویب ڈیسک

 امریکا اور اور برطانیہ، پاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 چارٹرڈ پروازوں شروع کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد اور کراچی سے واشنگٹن ڈولس ہوائی اڈے پر اپنے 2 ہزار 200 سے زائد شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 6 چارٹرڈ پروازیں چلائے گا۔اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ پاکستان سے روانہ ہونے والا کوئی بھی امریکی شہری سفارتی عملہ نہیں ہوگا۔امریکی حکام کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان سے واپس لانے کے لیے چارٹرڈ پروازوں کا یہ دوسرا مراحلہ ہوگا۔اس سے قبل اسلام آباد اور کراچی سے گزشتہ ہفتے کے دوران 785 امریکی شہریوں کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا تھا۔امریکی حکام نے پاکستان میں امریکی شہریوں کو آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے یہ آخری پروازیں ہوں گی، تب انہیں پاکستان میں اس وقت تک قیام کرنا پڑے گا جب تک کمرشل فلائٹس شروع نہیں ہوجاتیں۔پاکستان نے برطانیہ کو بھی پروازیں چلانے کی اجازت دیدی،پروازیں 20 اپریل سے شروع ہونے والی ہیں اور 7 دن تک جاری رہیں گی۔یہ پرواز 20 سے 26 اپریل تک اسلام آباد ائیرپورٹ سے جاری رہے گئیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے روزانہ ایک پرواز 21 سے 23 اپریل تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں