سول ایوی ایشن نے سری لنکا اورجنوبی افریقہ کو خصوصی پروازوں کی اجازت دیدی

Apr 19, 2020 | 14:40

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو پاکستان سے خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے تاکہ غیرملکی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جاسکے اور بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لایا جاسکے۔
اعلامیہ کے مطابق سی اے اے نے جنوبی افریقہ کے ہائی کمیشن کی درخواست پر موغادیشوسے کراچی تااسلام آباد روٹ پر نجی چارٹر پرواز اور اسلام آباد تاکراچی سے موغادیشو کے راستے پر چلنے کی اجازت دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پروازوں کے ذریعے 98 کے قریب پاکستانی شہریوں کو اسلام آباد پہنچایا جائے گا جبکہ جنوبی افریقہ کے 85 شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔
ایک اور اعلامیہ میں سی اے اے نے کہا کہ سری لنکا کے ہائی کمیشن کی جانب سے 21 اپریل کو سری لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو کراچی ، لاہور – کولمبو کیلئے پرواز چلانے کی درخواست کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 113 سری لنکن شہریوں کی واپسی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں سی اے اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اجازت کے ساتھ یہ مشروط کیا جاتا ہے کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر پہنچنے پر طیارے سے کسی بھی پرواز کے عملے کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہوائی اڈوں پر آمد / روانگی کے وقت کارگو آف لوڈ / ان لو ڈ ہوسکتا ہے۔
اجازت بین الاقوامی مسافر اور چارٹر پروازوں سے متعلق نظر ثانی شدہ معیاری آپریشن کے طریقہ کار کے ساتھ مکمل تعمیل کے بھی تابع ہے۔

مزیدخبریں