چینی ریڈیو نے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اپنے ایک انٹرویو میں چین پر الزام لگایا کہ چین نے وبائی صورتحال کے بارے میں گمراہ کن اورغیر شفاف معلومات فراہم کیں، دراصل مارک ایسپر کا یہ بیان ملک کے دوسرے متعدد سیاستدانوں کی طرح اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کا ایک بہانہ ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی دن امریکی بحریہ کا کہنا تھا کہ روزویلٹ نامی ایئرکرافٹ کیریئر کے فوجی عملے کے 655 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل1 فوجی اس وبائی بیماری سے جان بحق بھی ہو چکا ہے۔ امریکا کے 4 اہم ایئرکرافٹ کیریئر ز پر کووڈ۱۹ کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی 41 ریاستوں کے150 فوجی اڈوں پر کورونا وائرس سے متاثر ہ کیسز سامنے آئَے ہیں۔