شیعہ مسنگ پرسنزکی حمایت  میں سترہویں روز بھی دھرنا 

کراچی (نیوزرپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا احتجاجی دھرنا مزار قائد پر سترہویں روز بھی جاری،دھرنے میں مختلف سیاسی و مذہبی افراد نے شرکت کی اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا احتجاجی دھرنے سے خطاب میں رہنما علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے دھرنے کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ملت تشیع پر ناز ہے جو حق کے راستے پر ہمیشہ ثابت قدم رہتی ہے۔شرکاء دھرنا نے اپنے حوصلوں کو بلند رکھنا ہے۔ہم وہ ہیں جو ہمت نہیں ہارتے اور کبھی مایوس نہیں ہوتے۔جبری گمشدہ افراد مظلومین ہیں اور مظلوم کی حمایت خدا کا حکم اور انبیاء کا شعار ہے۔لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہماری یہ جدوجہد آئینی وقانونی ہے کوئی کتنا بھی بڑا مجرم یا ملزم کیوں نہ ہو ایک آزاد ریاست میں اسے غائب نہیں کیا جا سکتا۔کسی کو جبری لاپتہ کرنا جنگل کا قانون تو ہو سکتا ہے لیکن ایک آئینی ریاست ایسی لاقانونیت کی اجازت نہیں دے سکتی۔جو یہ ظلم کرتا ہے وہ اللہ کے احکام، ملک کے آئین اور اخلاقی قدروں کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے۔ہمیں اس غیر آئینی عمل کے خلاف ہر جگہ آواز بلند کرناہو گی۔

ای پیپر دی نیشن