لاہور دھرنے پر بے رحمانہ آپریشن قابل  مذمت ‘ ثروت اعجاز قادری

Apr 19, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں دھرنے کے شرکاء پر بے رحمانہ آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بانیان پاکستان کی اولادوں پر دہشتگردوں کی طرح سلوک پر پوری قوم کو تشویش ہے ،فرقہ واریت اور دہشتگردی کرنیوالوں کے خلاف بھی اتنا سخت آپریشن نہیں کیا گیا ،اہلسنت کی تمام تنظیمات نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی بھرپور حمایت کی ،عزت رسول کے تحفظ کیلئے دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کی بجائے ان پر اسٹیٹ گولیاں چلائی جارہی ہیں ،دنیا کا کوئی قانون مظاہرین پر سیدھی فائر کرنے کی اجازت نہیں دیتا ،قانون کے محافظ ہی قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں جس پر پوری قوم کو تشویش ہے ،ظالمانہ جابرانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں حکومت شرکاء دھرنا سے مذاکرات کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں درجنوں عاشقان رسول کی شہادت پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتی ہے حکومت ثالثی کی راہ ہموار کرئے ،انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو درمیان کا راستہ استعمال کرنا چاہیے ،تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرنا عوام پر ہی نہیں حکومت کا بھی فرض ہے ،مذاکرات کی بجائے گولی کا استعمال ظلم وجبر ہے۔

مزیدخبریں