واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جوزف بائیڈن اپنی انتظامیہ میں عربی بولنے والی دو خواتین اور مشرقِ اوسط میں خدمات انجام دینے والے چار اور سفارت کاروں کو شامل کررہے ہیں۔ انہیں محکمہ خارجہ میں مختلف ذمے داریاں سونپی جائیں گی۔ متحدہ عرب امارات میں امریکا کی سابق سفیر باربرا لیف کو معاون وزیرخارجہ برائے مشرق قریب امور مقرر کیا جارہا ہے۔وہ یو اے ای میں 2014 سے 2018 تک امریکہ کی سفیر رہی تھیں۔ وہ عربی کے علاوہ فرانسیسی ، اطالوی اور سرب کروشیائی زبان روانی سے بول سکتی ہیں۔انھوں نے عربی بولنے والی ایک اور سفارت کار میری کتھرین فی کو معاون وزیرخارجہ برائے افریقی امور نامزد کیا ۔