کویت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطار

Apr 19, 2021

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)کویت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ فلسطینی سماجی بہبود کی تنظیم ’’وفا برائے ترقی‘‘کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اجتماعی افطار پروگرام ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے شروع کردہ افطار پروگرام القدس اوقاف کی طرف سے بھی تعاون فراہم کیا گیا ہے جب کہ اردن میں متعین کویتی سفارت خانہ اس پروگرام کی نگرانی اور سرپرستی کر رہا ہے۔ اقصیٰ کے تمام داخلی دروازوں پر نمازیوں اور روزہ داروں میں افطار کے پیکٹ تقسیم کیے گئے ۔ یہ پروگرام رمضان المبارک کے مہینے میں جاری رہے گا۔

مزیدخبریں