ایران یورینیم کو60 فی صد تک افزودہ کررہا:آئی اے ای اے کی تصدیق

ویانا(این این آئی)ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے)نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے نطنز میں واقع جوہری پاور پلانٹ میں یورینیم کو 60 فی صد تک افزودہ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ادارے نے اس ضمن میں ایرانی عہدے داروں کے حالیہ بیانات کی توثیق کی ۔آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ ا یجنسی یہ تصدیق کرتی ہے کہ ایران نے نطنز میں (بالائی زمین واقع)پائلٹ فیول افزدوگی پلانٹ میں یو اے 6 کی 60  فیصد افزودگی تک پیداوار شروع کردی ۔یو ایف 6 یورینیم ہیکسافلورائیڈ ہے۔اس شکل میں یورینیم کو سینٹری فیوجزمیں افزودگی کے لیے داخل کیا جاتا ہے۔آئی اے ای اے نے ایران کی اس تازہ سرگرمی کے بارے میں ایک خفیہ رپورٹ ادارے کے تمام رکن ممالک کو بھیجی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...