جہانگیر ترین حکومتی جڑوں میں گرم پانی ڈال رہا ہے، جاوید انتظار 

 اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)جہانگیر ترین حکومت کی جڑوں میں گرم پانی ڈال رہا ہے۔تحریک انصاف سیاسی جماعتوں کا لنڈا بازار بن چکی ہے۔عمران خان نے اقتدار کے لیے پارٹی عہدے اور انتخابی ٹکٹ بیچے۔عام  انتخابات  میں نظریاتی کارکنان کا سیاسی قتل کیا گیا۔تحریک انصاف میں گروپنگ اس کا ثبوت ہے۔تحریک انصاف پر سرمایہ کاری کرنے والے آج حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں ۔عمران خان سیاسی اور جمہوری لحاظ سے کرپٹ ہیں۔یہ بات چیئر مین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے یو سی 4 بہارہ کہو کیاپنے دفتر میں آئے ہوئے وفود سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔ملک پر کرپٹ سیاسی نظام کا راج ہے ۔آزاد عوام تحریک کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف مزاحمت کر رہی ہے۔غریب اور متوسط طبقہ اپنے حق حکمرانی کے لیے اٹھ کھڑا ہو۔دریں اثنا انہوں نے محمد وقاص حیدری کوH-13 کا چیف آرگنائزر جبکہ کے ملک احتشام فاروق اعوان کو میڈیا کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا۔ان کی نامزدگی کے موقع پر جاوید انتظار نے کہا کہ عوام آزاد تحریک کی سوچ اور نظریے سے اتفاق کر رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن