فیصل آباد (آن لائن) پرائمری اور مڈل امتحانات 2 مرحلوں میں ہونگے۔ ناقص نتائج پر متعلقہ سکولوں کے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پیک حکام نے پرائمری اور مڈل کے لارج سکیل پر ہونے والے امتحانات کے متعلق شیڈول جاری کردیا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمشن نے لاہورسمیت پنجاب بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات دو مرحلوں میں لینے کا اعلان کردیا۔ پیک حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرونا کے باعث مختلف اضلاع میں سکول بند اور کہیں پر کھلے ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 26 سے 30 اپریل تک بچوں کا اسسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 3 سے 6 مئی تک فیصل آباد سمیت تیرہ اضلاع میں بچوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے 36 اضلاع میں رینڈملی منتخب پرائمری کے بچوں کا امتحان لینے کیلئے فوکل پرسنز تعینات کردیئے۔