لاہور: گھریلو ناچاقی پر 33 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی

لاہور (وقائع نگار) ہربنس پورہ میں 33 سالہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق عروسہ نے اپنے شوہر علی شان سے لڑ جھگڑ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن