لاہور(وقائع نگار )لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں و موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں برکی میں ڈاکوئوں نے شہری پانچ لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، وحدت کالونی سے ڈاکو جمیل و فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات،گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے جعفر اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی لوٹ لئے۔ دیگر وارداتوں میں جنوبی چھاؤنی سے ڈاکو عرفان سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ ڈاکو اختر سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، مانگامنڈی ڈاکو عابد سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، لاری اڈا سے ڈاکو شفیق سے 2 لاکھ کی نقدی وموبائل فون، نشترکالونی میںاقبال سے ڈاکو 2 لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، ریس کورس ڈاکو اکبر علی سے 50 ہزار کی نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے جبکہ نشترکانوی میں شاہد شادمان سے راحت، مزنگ سے عمر، لوہاری سے زاہداور شاہدرہ سے فرقان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔