کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پی پی رہنما رضا ربانی نے خسرو بختیار کو وزیر صنعت و پیداوار بنانے پر اعتراض کر دیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت و پیداوار تعیناتی مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ خسرو فیملی کی شوگر ملز میں دلچسپی کا ذکر رپورٹ میں ہے۔ رپورٹ کے بعد خسرو بختیار کو وزیر فوڈ سکیورٹی سے ہٹایا گیا۔ ریکارڈ بتاتا ہے کہ بجٹ سے پہلے نیا وزیر خزانہ آتا ہے۔
خسرو فیملی کا شوگر رپورٹ میں ذکر‘ وزیر صنعت بنانا مفادات کا ٹکراؤ: رضا ربانی
Apr 19, 2021