لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں دکانداروں کی جانب سے گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہا۔ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کی بجائے اسے صرف کاغذ کے ٹکڑے کے طور پر آویزاں رکھا گیا۔ سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 45روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50 روپے تک فروخت جاری رکھی۔ آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوم 41کی بجائے 45روپے،آلو سفید 28کی بجائے35روپے۔ پیاز درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 26روپے مقرر کی تھی تاہم دکانداروں نے 35سے 40روپے فی کلو تک فروخت کیا۔ پیاز درجہ دوم 22روپے کی بجائے30روپے، ٹماٹر درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ 60روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر پرچون سطح پر اس کی قیمت65سے 70روپے فی کلو تک رہی۔ ٹماٹر درجہ دوم56کی بجائے 60روپے، لہسن دیسی 90روپے فی کلو کی بجائے130، سبز مرچ اول83کی بجائے140روپے، لیموں دیسی375روپے کی بجائے470سے480، پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول فی کلو کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم یہ270روپے میں فروخت ہوا، سیب کالا کولو پہاڑی دوم115روپے کی بجائے200روپے، کیلا اول درجن160روپے کی بجائے 240روپے، سٹرابری اول 140روپے کی بجائے 170روپے، آڑو اول 220کی بجائے 290 سے 300، امرود اول 110 کی بجائے 140روپے، کھجور اصیل اول 185کی بجائے 270روپے، خربوزہ 70روپے کی بجائے 73روپے، فارمی انڈوں کی قیمت 166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ مختلف مقامات برائلر گوشت کی رسد میں کمی کو جواز بناتے ہوئے سرکاری نرخنامے کی بجائے 400سے410روپے فی کلو تک فروخت کی گئی۔
گرانفروشی جاری‘ پھل سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت‘ نرخنامہ مکمل نظرانداز
Apr 19, 2021