ایرانی صوبے بوشہر میں زلزلہ‘ 5 افراد زخمی: ایٹمی پلانٹ محفوظ رہا

Apr 19, 2021

تہران (نیٹ نیوز) ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں5.9 شدت کے زلزلے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق  زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر ساحلی شہر بندر گناوہ میں لوگ گھبرا کرسڑکوں پر نکل آئے۔ دیواریں گرنے، دراڑیں پڑنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ بوشہر کے جوہری توانائی پلانٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے جوہری پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ 

مزیدخبریں