ڈالر نیچے معیشت اوپر جانا شروع‘ ملک ترقی کی راہ پر گامزن: گورنر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے ۔ڈالر نیچے اور معیشت اوپر جانا شروع ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوٹ پرویا گوجرانولہ میں عرفان احمد پرویا کی خصوصی دعوت پر حسنین عابد پرویا اور شاہد عدنان پرویا کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کے موقع پر مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جن میں عرفان احمد پرویا، احمد نذیر پرویا، طارق نذیر پرویا اور محمد یوسف پرویا نمایاں تھے ۔انہوں نے کہا کہ چوروں اور ڈاکوں پر مشتمل پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ جس کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گوجرانوالہ آمدپر روزہ افطار کیا۔ رہنما پی ٹی آئی وسابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامررحمن کے ہمراہ کمشنرہائوس میں ذوالفقار احمدگھمن سے غیررسمی ملاقات بھی کی۔اس موقع پر شہر کی تعمیروترقی اور مختلف منصوبہ جات کے حوالہ سے غورکیا گی

ای پیپر دی نیشن