حکومت میرے خلاف مقدمہ بنائے‘ عدالتوں میں سامنا کرینگے: رانا ثناء

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف پہلے بھی جھوٹے مقدمات اور ریفرنس بنائے گئے۔ حکومت میرے خلاف مقدمہ بنانا چاہتی ہے تو بنا لے، ہم عدالتوں میں سامنا کریں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکومتی اندھے انتقام کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔ میں نے دھمکی نہیں دی۔ قانون جانتا ہوں دھمکی دینے اور خبردار کرنے میں کیا فرق ہے۔ جہانگیر ترین جب چاہیں پنجاب اور وفاقی حکومت گرا سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت جن نمبرز پر قائم ہے وہ جہانگیر ترین کی دائیں اور بائیں جیب میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...