اداکارعمران عباس ترکی کے  سفیر بر ائے خیرسگالی مقرر

Apr 19, 2021

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مقبول فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انھیں ترکی کی حکومت اور  اس کی وزارت مذہبی امور 'دیانت' نے خیر سگالی کے سفیر  کے اعزاز سے نوازا ہے۔

مزیدخبریں