ملتان( سپیشل رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگائیں تاکہ کپاس کی فصل آئندہ ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی کے حملے سے محفوظ رہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سفید مکھی کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کے پھیلاؤ کا موجب بنتی ہے۔کپاس کی فصل کے آغاز پر ہی رس چوسنے والے کیڑوں کے حملے کا خدشہ ہوتا ہے،ان سے بچنے کیلئے کاشتکار ابتدائی مرحلہ پر ہی فصل پر سپرے شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف کاشتکاروں کی پیداوار ی لاگت بڑھ جاتی ہے بلکہ کپاس کے کسان دوست کیڑوں کی تلفی بھی ہو جاتی ہے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فصل پر ابتدا میں سپرے نہ کریں تاہم اگر کسی کیڑے کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے بڑھ جائے تو ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔
بوائی سے قبل کاٹن سیڈ کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگایاجائے
Apr 19, 2021