ملتان (ویب ڈیسک)انٹر بینک میںاورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 152.85روپے سے کم ہو کر152.70 روپے اور قیمت فروخت 152.95 روپے سے کم ہو کر152.80 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی ۔