پراسرار بیماری ، بچے بولنے سے محروم،قدو جسامت بڑھنا رک گئے

Apr 19, 2021

خان بیلہ( نمائندہ نوائے وقت)  خان بیلہ کے موضع غوث آباد کے رہائشی سیف اللہ بپڑ نے پراسرار بیماری کا شکار اپنے 16 سالہ بچے زاہد اور 14 سالہ بچے مجاہد کے ہمراہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسکے دونوں بچوں کی پیدائش نارمل ہوئی, جب یہ بڑے ہوئے تو سکول حصول تعلیم کی خاطر جانا شروع ہوئے مجاہد 5 ویں کلاس میں پہنچا تو اسے اور اسکے بہائی زاہد کو اچانک ایک پراسرار بیماری شروع ہوگئی دونوں بچوں کی شکلیں بگڑنے لگیں اور آہستہ آہستہ بولنے کی صلاحیت بھی جاتی رہی اور انکے قد و جسامت بھی بڑھنا رک گئے میں اپنے دونوں لخت جگرز کے علاج کے لیے اپنی جمع پونجی لٹا دی علاقے کے لوگوں اور رشتہ داروں سے قرض اٹھا ئے مگر دونوں بیٹے تندرست ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو رہے ہیں اس وقت ایک. بچے کی ٹانگ میں لنگڑے پن کی بیماری شروع ہو گئی ہے جو بڑھتی جا رہی ہے مگر میرے پاس علاج کے پیسے نہیں دانے دانے کا محتاج اور مقروض ہو چکا ہو انہوں نے مخیئر حضرات, محکمہ صحت کے اعلی حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکی مدد کی جائے اور بچوں کو اس پراسرار بیماری سے بچانے کی خاطر سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے۔

مزیدخبریں