ڈاکٹر برانڈ ادویات  کی بجائے جینرک لکھیں  ڈائریکٹر فا رمیسی کے سیکرٹریز ہیلتھ کو خطوط 

Apr 19, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حالیہ لیٹر میں فارمیسی سروسزشعبہ کے سربراہ ڈاکٹرعبدلرشید نے تمام صوبوں کے ڈرگ انسپکٹرز کوحکم و ہدایات جاری کی ہیں پاکستان میں ڈاکٹر اپنے نسخہ جات میں برانڈ ادویات کے نام لکھنے کے بجائے "جینرک لکھیں یعنی صرف سالٹ کا نام لکھیں۔ڈائریکٹر فارمیسی ڈاکٹر عبدالرشید کی جانب سے چاروں صوبوںکے سیکرٹریز ہیلتھ کو خطوط بھی لکھ دیئے گئے ہیںجسمیں کہا گیاہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے پورٹل پر بھی شہریوں نے شکایات کااندراج کرایا ہے۔ جینرک کی بجائے دیگر نام لکھنے سے مریضوںپر مالی بوجھ پڑ رہا ہے اس کے علاوہ یہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کے اخلاقی اصولوںکے بھی خلاف ہے۔ تمام سیکرٹری ہیلتھ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ جینرک کے نام سے ادویات کا نام لکھیں اور اس پر ڈاکٹروںکو بھی پابند کریں ۔ 

مزیدخبریں