بدین ( نامہ نگار ) کھاتہ تبدیل کرنے والیاہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جس کھاتے میں ہیراپھیری کی گئی ہے ان کو رد کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے کھلی کچہری میں بات کر تے ہوئے کیا ڈی سی بدین نے مزید کہا کہ تلہار ٹاؤن کمیٹی میں جو بھی واٹر سپلائی لائنیں اور ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے ان کی جلد از جلد مرمت کی جائے گی انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹاؤن آفیسر تلہار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تلہار شہر کی ترقی کے لیئے پی سی ون تیار کی جائے تاکہ شہریوں کو صاف پانی اور دیگر سہولیات جلد سے جلد مہیا کر کے دی جائیں انہوں نے رائس مل کے تاجران کو حفاظت کے لیئے اسلحہ کا لائسنس جاری کرنے کا بھی اعلان کیا اور 2016 میں روینیو کے جل جانے والے رکارڈ کے لیئے چار ماہ میں جانچ پڑتال کر کے حقیقی کھاتیداروں کے کھاتے رکھے جائیں کھلی کچہری میں شہریوں اور تاجروں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔
جعلی کھاتوں کی تحقیقات کی جائے:آغا شاہنواز
Apr 19, 2021