ٹنڈوآدم ریلوے جنکشن سے  پارسل کی سہولت دوبارہ ختم 

Apr 19, 2021

ٹنڈوآدم (نامہ نگار رانا عمران اختر )محکمہ ریلویز نے ٹنڈوآدم ریلوے جنکشن سے پارسل کی سہولت دوبارہ ختم کردی،ٹنڈوآدم سے ملک کے دیگرعلاقوں میں بھیجی جانے والی سبزیاں، فروٹ، چمڑے سے بنی مصنوعات،گھریلو مصنوعات کی ترسیل رک گئی، تاجروکاشتکار مہنگے ذرائع سے سامان کی ترسیل پرمجبور، افسران کی نااہلی سے محکمہ ریلویز بھاری آمدن سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلویز کے نااہل افسران نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو فائدہ پہنچانیکی خاطرسندھ کے اہم صنعتی و زرعی شہر ٹنڈوآدم جہاں سے ملک کے دیگرشہروں میں بذریعہ ریل بھنڈی، کریلے، ہری وسرخ مرچیں، آم، فالسہ، امرود، کیلے، چمڑے سے بنی چپلیں، جوتے، ہاتھوں سے بنی چھوٹی، بڑی گاڑیوں کی سجاوٹ کی اشیاء ، کپڑاودیگرسامان بھیجاجاتا تھا جس سے محکمہ ریلویزکوبھاری آمدنی حاصل ہوتی تھی پارسل کی سہولت ختم کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں