سانگھڑ (نامہ نگار )آل سندھی پٹھان یوتھ سانگھڑ کے نائب پگدار جمعہ خان خروٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر لوٹ مار کی. اس سلسلے میں جمعہ خان خروٹی نے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت پر زودکوب کرتے ہوئے جیب میں موجود ایک لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آل سندھی پٹھان یوتھ ضلع سانگھڑ کے پگدار ڈاکٹر شاہد آفریدی کی قیادت میں برادری کی ایک کثیر تعداد میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او سانگھڑ مقصود رضا جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا یقین دلایا..