ہالانی (نامہ نگار) محکمہ صحت نوشہروفیروز، ہیلتھ کیئر کمیشن کاعطائی ڈاکٹروں ، لیبارٹری، انتقال خون،زیچہ و بچہ مرکز،میڈیکل اسٹور کیخلاف نام نہاد آپریشن، 15 سر بمہر(سیل) ہیلتھ کیئر کمیشن کمیشن ٹیم نے ڈاکٹر عبدالستار گلال کی سربراہی میں بھریا روڈ، بھریا شہر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینک پر چھاپے مارکر15 عطائی کلینک، لیبارٹری سربمہر(سیل) کردیں ، محکمہ صحت نوشہروفیروز، ہیلتھ کیئر کمیشن آپریشن کی بروقت اطلاع پر اکثر عطائی ڈاکٹر، لیبارٹری، انتقال خون، زیچہ و بچہ مرکز،میڈیکل اسٹور بند کرجاتے ہیں اور ٹیم کی روانگی کے بعد اکثر سیل کردہ کلینک، لیبارٹری، بلڈ بینک چلانے والے عطائیوں نے سربمہر (سیل) توڑ کر دوبارہ سے کام شروع کردیتے ہیں۔