پڈعیدن( نامہ نگار) پڈعیدن کے نواحی علاقہ کوٹ لالو مہران ہائی وے پر ٹھری میرواہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار وینوں کے خلاف علاقہ کے لوگوں کی شکایات پر کوٹ لالو پولیس کا کریک ڈاؤن ایک تیز رفتار وین نمبر JF8698 کو پولیس نے تحویل میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس کے مطابق مذکورہ وینیں ٹائم بچانے اور مختلف اسٹاپ سے مسافروں کو اٹھانے کے چکر میں اوور اسپیڈ پر گاڑیاں چلاتیں ہیں جو اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں جس سے لوگ اپنی قیمتی جانیں گوا بیٹھے ہیں،واضح رہے کہ چار ہفتے قبل مختلف وینوں میں تیز رفتاری اور مقابلے کے باعث کوٹ لالو کے مقام پر اسکول جانے والے سات معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے تھے،علاقہ کے لوگوں نے ایم این اے نفیسہ شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے وعدہ کے مطابق مہران ہائی وے پر موٹروے پولیس کو مقرر کریں تاکہ مزید حادثات سے بچاجا سکے۔