اصولوں پر کسی بھی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے ، چو ہدری نعیم اعجاز

  چکری(نامہ نگار)بلیوورلڈ سٹی کے ایم ڈی چوہدری نعیم اعجاز نے کہا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر اور بے بنیاد پراپیگنڈے سب اس سوسائٹی کی مقبولیت میں کمی لانے کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں ان الزامات میںکسی بھی قسم کی کوئی صداقت نہیںہم ایسے ہتکھنڈوں سے مرعوب ہوکر جھکنے ، بکنے اور اپنے اصولوں پر کسی بھی صورت سمجھوتا کرنے والوں میں سے نہیں ہیں ہم نے آج دن تک کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ نہیں کیا نہ ہی اضافی فائلیں بیچیں اگر کوئی بھی ثابت کرے تو ہر سزا بھگتنے کے لئے تیا رہیں بدقسمتی سے عوام کو اس سوسائٹی کی مقبولیت سے منحرف کرنے کے لئے آئے روز کبھی قتل وغارت اور کبھی فائرنگ جیسے بے  بنیاد پراپیگنڈوں کی بوچھاڑ کی جاتی ہے مگران کے لاکھ جتن کرنے کے باوجود ہر بار ہمارے مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ این اوسی کا حصول ہے۔

ای پیپر دی نیشن