تنظیم شیعہ آئمہ مساجدکاعالمگیر ایام الحزن منانے خیرمقدم

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان کی جانب سے قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عالمگیرایام الحزن کا خیرمقدم کیاہے ۔ اس امرکااظہارتنظیم کے چیئرمین علامہ تصورحسین نقوی نے اتوار کوآئمہ مساجد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامع مساجد میںعبادات ،دینی اجتماعات کے دوران وبائی امراض کے خاتمے کیلئے دعائیں کی جائیں کیونکہ  مصائب و آلام سے نجات صرف دعا میں مضمر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیائے عرب کی مالدارترین ہستی ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری ٰ نے اپنا سب کچھ لٹا کر اسلام کی بنیاد مضبوط بنائی معیشت کی بہتری کیلئے سیاستدانوں کو سرمایہ قوم وملک پر خرچ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن