ننکانہ صاحب: سستی چینی ،آٹا نایاب، برائلرگوشت  4سوروپے فی کلو ہوگیا

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) عوام کو سستی چینی دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، اوپن مارکیٹ میں چینی نایاب ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے چینی کا ریٹ85روپے فی کلو مقرر کیااور شوگر ملز سے ڈیلرز کو چینی فراہم کی گئی جنہوںنے اپنے خفیہ گود اموں میں چینی ذخیرہ کر لی  اورمن پسند دوکانداروں کو چینی دینے پر اکتفا کیا اور یہ دکاندار اوپن مارکیٹ میں چینی فروخت  ہی نہیں کر رہے  جبکہ گئی چھوٹے دوکاندار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی کے ڈر سے چینی فروخت کرنے سے اجتناب کررہے ہیں جس کے باعث عام مارکیٹ میں سستی چینی نایاب ہوگئی  دوسری طرف آٹا ڈیلرز نے عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیاشہریوںنے صحافیوں کو بتایا کہ 20کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ 860روپے ہے مگر ڈی پی ایس کے قریب ریلوے روڈ پردکانداروں نے 15کلو تھیلا860روپے جبکہ 20کلو کا تھیلا 1150روپے میں فروخت کر رہے ہیں  علاوہ ازیں برائلرمرغی کا گوشت جسکا سرکاری ریٹ 365 روپے کلو ہے جبکہ گردونواح میں 375سے 400روپے کلو ، لیموں 250روپے سے 300روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں دہاڑی دار طبقہ اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ، امسال رمضان المبارک میں جتنی مہنگائی ہو چکی ہے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ای پیپر دی نیشن