عدالتی فیصلے پر( ن) لیگ کے ترجمانوں کاجھوٹ باعث شرم ہے،شہباز گل

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگی رہنماوں نے جھوٹ بولا، عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی درخواست ضمانت منظور کیے جانے کا شور کر دیا، شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرتی، تمام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، میں صبح سے مسلم لیگ نون کی قیادت کا اپنے جھوٹ پر رونا پیٹنا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے پاس 1998 میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ نون سمجھ رہی ہے شہبازشریف کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، مریم اورنگزیب نے عدالت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کے پاس ایم بی بی ایس یعنی میاں بیوی بچوں سمیت ڈگری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نون لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا،شرم کی بات ہے، یہ لوگ کرائم کیلئے عورتوں کے نام استعمال کرتے ہیں، شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں، نصرت شہباز کے نام پر 26جعلی ٹی ٹی لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ 1103ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں، بزرگ کا مسئلہ ہے تو نون لیگ دیگر ضعیف لوگوں کی بھی ضمانت کرائے۔شہباز گِل نے کہا کہ2001 میں حمزہ شہباز کے اثاثے ایک کروڑ80لاکھ تھے،2018میں شہبازشریف کے اثاثے2259ملین روپے کے تھے، شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1ارب روپے حاصل کیے۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ اتنی زمین سے آپ نے اتنا پیسہ کیسے بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...