شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ ترقی یافتہ پاکستان ہے موجودہ حکومت نے گزشتہ پونے تین سالوں میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں جن کی پاکستان کی تاریخ میں مثال ملنا مشکل ہے لیٹرے سیاستدانوں کو میگا کرپشن کا حساب دینا پڑے گا موجودہ حکومت کرپشن کے ناسورکے جڑ سے خاتمہ کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی، اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے حواری قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں کرپشن بچائو اتحاد ناکام ہوچکا ہے اور اب پی پی پی اور نواز لیگ کے راستے پھر سے جدا ہیں یہ مفاد پرستوں کے ٹولے کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے پی ٹی آئی کی حکومت دعوئوں اور نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے حکومت نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔
لیٹرے سیاستدانوں کو میگا کرپشن کا حساب دینا پڑے گا:رانا عباس علی
Apr 19, 2021