ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس نے چیک ری پبلک کی جانب سے 7 سال پرانے دھماکے کا ذمہ دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دینے کی مذمت کی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ چیک ری پبلک نے روسی انٹیلی جنس پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ روسی سفارتکاروں کو چیک ری پبلک سے نکالنا اشتعال انگیزی ہے۔ سخت جوابی کارروائی کریں گے۔ چیک ری پبلک نے دھماکے کا ذمے دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دیکر 18 روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔