لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کے چھوٹے بھائی ،سابق وزیر قانون مرحوم میاں محمود علی قصوری کے بیٹے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بیرسٹر عمر قصوری کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میاں عمر قصوری کے سوگواران میں بیوہ‘ دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے بیرسٹر عمر قصوری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں۔